Sunday, March 18, 2018

 

کسی زبان کو معدوم ہونے سے کیسے بچایا جائے


معدوم ہوتی زبان کو محفوظ کرنے کے لیے یہ کام کریں۔


زبان کو تحریری شکل میں محفوظ کریں: 
زبان کی لغت بنا ئیں، ایک سے زائد دوسری زبانوں میں، اور ان لغات کو انٹرنیٹ پہ محفوظ کریں۔ اس زبان میں لکھی گئی دیگر تحریروں کو اسکین کر کے اسے انٹرنیٹ پہ محفوظ کریں۔

زبان کو کلامی شکل میں محفوظ کریں: 
ایسے ویڈیو بنائیں جن میں لوگ اس زبان میں ایک دوسرے سے گفتگو کررہے ہوں۔ ایسے موضوعات پہ ویڈیو بنائیں جو دائمی  ہوں، مثلا موسم کے حال پہ، لوک کہانیوں پہ، وغیرہ، وغیرہ۔

زبان کے علمی ذخیرے کو وسیع کریں: 
مختلف کتابوں کا ترجمہ معدوم ہوتی زبان میں کریں۔

زبان کو دوسروں تک پہنچانے کا انتظام کریں۔ 
ایسے ویڈیو بنا ئیں جن میں زبان بولنے والے زبان کے حروف تہجی، گنتی، الفاظ، اور جملے غیرزبان بولنے والے کو سکھا رہے ہوں۔

یاد رکھیے کہ اگر کوئی زبان ایک دفعہ تحریری شکل میں آگئی تو مستقبل میں اس کو دوبارہ زندہ کیا جاسکتا ہے۔ جیسا کہ عبرانی زبان کے ساتھ کیا گیا۔

[حکومت کا، فلاحی اداروں کا، اقوام متحدہ کا انتظار کرکے اپنا قیمتی وقت نہ ضائع کریں۔ چھوٹی سی چھوٹی سطح پہ آج کام شروع کریں۔]

Comments: Post a Comment



<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?