Friday, July 01, 2022

 

یادیں مرحوم کی

 
یادیں مرحوم کی



عید الاضحی پہ مرحوم نہایت اہتمام سے قربانی کرتے تھے اور قربانی کے گوشت کو ایمانداری سے  تین مساوی حصوں میں تقسیم کرتے تھے۔ مگر یہ حصے صرف حجم میں مساوی ہوتے تھے۔ پہلے حصے میں سب سے اچھا گوشت ہوتا تھا: زیادہ تر بوٹیاں، چانپیں، وغیرہ۔ یہ حصہ مرحوم کے اپنے گھر کے لیے ہوتا تھا۔ دوسرے حصے میں آدھا گوشت اور آدھی ہڈیاں۔ یہ حصہ اقارب میں تقسیم کیا جاتا تھا۔ اور تیسرے حصے میں ہڈیاں، چھیچھڑے، کپورے، اور ناپسندیدہ گوشت۔ یہ حصہ غریبوں میں تقسیم ہوتا تھا۔

مرحوم کا کہنا تھا کہ اب اہالیان لاہور گدھے کے گوشت کے اس قدر عادی ہوگئے ہیں کہ صدقے کے لیے بھی کالا گدھا تلاش کرتے ہیں۔


This page is powered by Blogger. Isn't yours?