Thursday, October 31, 2019

 

اے بی لاشاری کی کتاب 'آذربائیجان سے ازبکستان تک'

اے بی لاشاری کی کتاب

'آذربائیجان سے ازبکستان تک'






اے بی لاشاری صاحب کا اردو سفرنامہ 'آذربائیجان سے ازبکستان تک' ایک ایسے سفر کا حال ہے جس میں چھیالیس پاکستانی وکلا کی ایک جماعت نے اپریل سنہ دو ہزار اٹھارہ میں آذربائیجان اور ازبکستان کا دورہ  کیا۔ وفد کے اراکن ان ممالک میں عدالت اور وکالت سے منسلک افراد سے ملے اور وفد نے تاریخی مقامات بھی دیکھے۔

لاشاری صاحب نے یہ کتاب ایک ایسی ڈائری کے طور پہ لکھی ہے جس میں روزانہ پیش آنے والے واقعات کے ساتھ مصنف کے مشاہدات موجود ہیں۔

کوئی بھی کتاب بے عیب نہیں ہوتی۔ 'آذربائیجان سے ازبکستان' تک نامی اس کتاب کے مسودے کو اگر کسی اچھے مدیر کو دکھایا جاتا تو وہ کوتاہیاں دور کی جاسکتی تھیں تو قاری کی نظروں میں کانٹا بن کر چبھتی ہیں۔ [مثلا آذربائیجان کو وسط ایشیا کا ایک ملک بتانا یا بحر کیسپین کو بحر مردار سے ملا دینا۔]



دنیا بھر میں لوگ مستقل مختلف تجربات میں مشغول ہیں مگر۔ ایسے باہنر کم ہوتے ہیں جو ان تجربات کو کسی بھی طور پہ ریکارڈ کر کے محفوظ کرلیں۔ اے بی لاشاری صاحب نے وکلا کی جماعت کے سفر کو کتابی شکل دے کر وفد کے تمام اراکین کے لیے اس سفر کی ایک خوب صورت، باتصویر دستاویز فراہم کردی ہے۔ وہ اپنی اس کاوش پہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔




A review of A.B. Lashari Advocate’s Urdu travelogue ‘Azerbaijan se Uzbekistan takk’

This page is powered by Blogger. Isn't yours?