Wednesday, August 09, 2023

 

نو آبا دیاتی دور میں ہمارے علاقے میں بنائے جانے والے ادارے

یہ بات غالبا پہلے بھی لکھی جا چکی ہے مگر دوبارہ کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ نوآبادیاتی طاقتوں کے لیے  محکوم علاقوں میں ترجیحات اپنے ملک میں ترجیحات سے مختلف تھیں۔ مثلا نوآبا دیاتی طاقتوں کے لیے یہ اہم نہیں تھا کہ مضبوط تعلیمی نظام قائم کیا جائے جس سے پورے علاقے میں خواندگی کی شرح سو فیصد حاصل ہو سکے، یا یہ بات اہم نہیں تھی کہ صحت عامہ کا خیال کیا جائے۔ نوآبادیاتی طاقتوں کی سب سے بڑی ضرورت اپنی حفاظت تھی۔ اسی لیے برطانوی سامراج نے ہمارے علاقے میں جو ادارے بنائے ان میں سب سے مضبوط ادارہ فوج کا تھا اور آج بھی یہ ادارہ بہت مضبوط ہے بلکہ اتنا زیادہ مضبوط ہے کہ باقی اداروں کو ڈنڈے کے زور پہ اپنے قابو میں رکھتا ہے۔



This page is powered by Blogger. Isn't yours?