Thursday, March 03, 2016

 

مسعود احمد برکاتی، مدیر اعلی ہمدر نونہال




جنوری چوبیس کو مسعود احمد برکاتی صاحب کے گھر پہ ہونے والی اس غیر رسمی گفتگو کے دوران مسعود احمد برکاتی صاحب نے بتایا کہ وہ سنہ ۱۹۳۱ میں ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے۔ ان کے بچپن ہی میں ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ وہ پاکستان بننے کے بعد سترہ سال کی عمر میں پاکستان آگئے۔ ان کے ایک چچا حیدرآباد سندھ میں رہتے تھے، مسعود احمد برکاتی کھوکھرا پار کے ذریعے ان کے پاس ہی پہنچے۔ پاکستان پہنچ کر کچھ عرصہ ان کے پاس والدہ کی طرف سے منی آرڈر آتے رہے جس سے خرچہ چلتا رہا، پھر وہ سلسلہ بند ہوا تو مسعود احمد برکاتی صاحب نے بچوں کو پڑھا کر اپنے روزگار کا انتظام کیا۔ وہ کچھ عرصہ جامشورو میں بھی رہے اور پھر کراچی آگئے۔ کراچی پہنچ کر انہوں نے کچھ عرصہ پی ڈبلیو ڈی میں بھی نوکری کی۔ حیدرآباد میں رہائش کےدوران انہوں نے لکھنا شروع کردیا تھا۔ وہ مولوی عبدالحق کے ایک رسالے میں مضامین لکھتے تھے۔ کراچی پہنچ کر ان کی ملاقات حکیم محمد سعید سے ہوئی۔ حکیم سعید نے دہلی کی جامعہ طبیہ سے تعلیم حاصل کی تھی جہاں ٹونک سے تعلق رکھنے والے حکیم فضل، خالد رحمان صاحب کے والد، حکیم سعید کے استاد تھے۔ ٹونک کے اسی تعلق کی وجہ سے حکیم سعید کی ملاقات مسعود احمد برکاتی سے ہوئی۔ مسعود احمد برکاتی صاحب نے ہمدرد کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا۔ شروع میں مسعود احمد برکاتی حکیم سعید کی تقریروں کی نوک پلنک سنوارنے کا کام کرتے تھے۔ جلد ہی انہوں نے ہمدرد فائونڈیشن سے جاری ہونے والے مختلف رسائل کی ادارت کا کام سنبھال لیا۔ مسعود احمد برکاتی صاحب اس وقت تک ہمدر نونہال کے مدیر اعلی ہیں۔ یہ ادارت انہوں نے غالبا سنہ ۱۹۵۵ میں شروع کی تھی۔

 Masood Ahmed Barkati
Hamdard Naunehal
Tonk State
Hakim Said


Comments: Post a Comment



<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?