Monday, November 23, 2009

 

نامور شاعر اور نثرنگار پروفیسر منیب الرحمن کا شمالی کیلی فورنیا کا دورہ






ممتاز اردو شاعر اور نثرنگار پروفیسر منیب الرحمن علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور پھر مشی گن کی اوک لینڈ یونیورسٹی میں پڑھانے کے بعد اب این آربر، مشی گن میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پچھلے دنوں پروفیسر منیب الرحمن نے شمالی کیلی فورنیا کا دورہ کیا۔ ان کے اعزازمیں ایک ضیافت کا اہتمام اعجاز سید صاحب کے گھر کیا گیا۔ اس موقع پہ پروفیسر منیب الرحمن نے حاضرین کی فرمائش پہ اپنی نظمیں غفلت، کبھی تم نہیں، اور احساس سنائیں۔
غفلت ["ابھی عمر پڑی ہے"] ایک ایسے شخص کی کسک ہے جس نے جوانی میں بہت سارے خواب دیکھے تھے مگر پھر دنیا کے گورکھ دھندوں میں مشغول ہو گیا اور جب پیران سالی کو پہنچا تو خیال آیا کہ جوانی کے خوابوں پہ عملدرآمد کرنے کا وقت تو نکل چکا تھا۔ "کبھی تم نہیں" [کبھی میں نہیں، کبھی تم نہیں] اس تیز رفتار زندگی کا بیان ہے جس میں قریبی رشتوں کے لوگ بھی مشکل ہی سے ایک دوسرے کے لیے وقت نکال پاتے ہیں۔
پروفیسر منیب الرحمن کے تفصیلی حالات زندگی جلد ہی اس بلاگ پہ شائع کیے جائیں گے۔

پروفیسر منیب الرحمن پہ انگریزی میں ایک بلاگ پوسٹ یہاں موجود ہے۔
http://cemendtaur.blogspot.com/

Labels:


Comments: Post a Comment



<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?