Monday, November 23, 2009
نون میم راشد کی زندگی اور فن پہ اردو اکیڈمی کا اجلاس
انٹرنیٹ علم کا ایک ایسا گنجینہ ہے جس کی نظیر نہ تو تاریخ میں کہیں ملتی ہے اور نہ ہی اس عہد میں کوئی ایسا کتب خانہ ہے جہاں انٹرنیٹ پہ موجود معلومات کا عشرعشیر بھی موجود ہو۔ انٹرنیٹ کی اس وسیع گرفت کے باوجود ایسا ممکن ہے کہ کسی خاص موضوع پہ انٹرنیٹ پہ معلومات موجود نہ ہو۔ اردو میں نثری شاعری کے ایک بہت بڑے نام ن م راشد کے سلسلے میں انٹرنیٹ پہ اسی قسم کی کوتاہی پائی جاتی ہے۔ چنانچہ پچھلے اتوار کے روز اردو اکیڈمی شمالی کیلی فورنیا کی جانب سے منعقد کی گئی "ن م راشد، زندگی اور فن" نامی ادبی نشست میں راشد کے پرستاروں نے اس عظیم شاعر پہ پیش کیا جانے والا تحقیقی مواد دلچسپی سے سنا اور راشد کی زندگی کے کئی نامعلوم پہلو دریافت کیے۔ اس محفل کی صوتی فائل یہاں موجود ہے:
http://www.archive.org/details/NoonMeemRashid--urduAcademysMehfilOnNov222009
اوپر موجود تصویر میں نگیش اوادھانی کو ن م راشد کی نظم "زندگی سے ڈرتے ہو" پڑھتے دکھایا گیا ہے۔
Labels: ن م راشد नून मीम राशिद ओरडू अकादेमी नागेश अवाधानी