Saturday, August 11, 2007

 

ایک اور شکست



پچھلے دنوں پورا پاکستان غیر یقینی کا شکار رہا۔ صدر کا کیا موڈ ہے؟ ایمرجینسی نافذ ہو جائے گی یا نہیں؟ ہر طرف افواہیں اور قیاس آرائیاں تھیں۔
جب ملک کا انتظام مشاورت سے نہ چل رہا ہو بلکہ صرف ایک آدمی کے ہاتھ میں مکمل اختیارات ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

اب خبر ہے کہ صدر کا دل ایمرجنسی نافذ کرنے کا تھا مگر وہ ایسا نہ کر پائے۔
لگتا ہے کہ موجودہ فوجی حکومت کو ایک اور مات ہوئی ہے۔ پاکستانی میڈیا نے لوگوں کو تعلیم دینے اور ان میں سیاسی شعور بیدار کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے۔ اور لوگوں کے اسی سیاسی شعور کا نتیجہ ہے کہ پہلے چیف جسٹس اپنے عہدے پہ بحال ہوئے اور اب حکومت کی مرضی کے باوجود ایمرجنسی نہ لگ پائی۔
اگر اسی طرح مطلق العنانی کو یکے بعد دیگرے پسپائی ہوتی رہی تو اس بات کا امکان ہے کہ ملک موجودہ دلدل سے نکل آئے گا اور جمہوریت کی راہ پہ چل پڑے گا۔
پھر اگلے انتخابات کے بعد یہ بوجھ چنیدہ عوامی نمائندوں پہ ہوگا کہ وہ اس انصاف سے حکومت کریں کہ لوگ پاکستانی سیاست میں فوج کی مداخلت پہ احتجاج کریں نا کہ ماضی کی طرح فوج کے ہاتھوں جمہوریت کا دم گھونٹے جانے پہ مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دیں۔

Comments: Post a Comment



<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?