Saturday, August 11, 2007

 

ہماری دنیا کی معاشی ناہمواری



اس دنیا میں کس قدر تضادات اور ناہمواریاں ہیں۔ ایک طرف بھوکےاور مفلوک الحال لوگ ہیں اور دوسری طرف کروڑوں ڈالروں کی لاگت سے تیار کیا جانے والا ایک نیا مریخ روور زمین سے مریخ جانے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ فینکس مریخ لینڈر نامی یہ روور ایک راکٹ پہ سوار زمین سے باہر خلا میں پہنچ چکا ہے اور اگلے سال مئی میں مریخ پہ اترے گا۔ واضح رہے کہ ساڑھے تین سال قبل مریخ پہ پہنچنے والے دو روور اسپرٹ اور آپرٹوینٹی اب تک مریخ پہ سرگرم ہیں، باقاعدگی سے تجربات کر رہے ہیں اور تصویریں روانہ کر رہے ہیں۔

میں کبھی اس شاعر سے متفق نہیں رہا جس کا کہنا تھا کہ،
چاند کا دشت بھی آباد کبھی کر لینا
پہلے اس زمیں کے اجڑے ہوئے گھر تو دیکھو

ہماری یہ دنیا ان ہی تضادات اور ناہمواریوں کے ساتھ رواں دواں رہے گی۔ بلکہ اس بات کا امکان ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی خلائی مہمات سے متاثر ہو کر بہت سے لوگ ہمارے اس سیارے کی معاشی ناہمواریوں کے بارے میں غور کریں اور انہیں کم کرنے کے لیے کام کریں۔

Comments: Post a Comment



<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?