Thursday, December 07, 2006
دنیا کی آبادی کتنی ہونی چاہیے؟
آپ مجھ سے یہ سوال چند سال پہلے کرتے تو میں سختی سے جواب دیتا کہ دنیا کی آبادی آٹھ ارب سے زیادہ نہیں بڑھنی چاہیے اور میں اس عدد کی توجیہ میں کئی دلائل پیش کرتا۔ میں محدود آبی اور دوسرے قدرتی وسائل کا تذکرہ کرتا۔ میں حجت کرتا کہ نئے دور کے انسان کو روزمرہ کے کام مکمل کرنے کے لیے کس قدر توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور کس طرح اس ساری دوڑ کا براہ راست تعلق ماحولیاتی آلودگی اور دوسرے مسائل سے ہے۔ مگر یہ سب چند سال پہلے کی باتیں ہیں۔ آج اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ دنیا کی آبادی کتنی ہونی چاہیے تو میں آپ سے پلٹ کر پوچھوں گا کہ یہ آبادی کن لوگوں پہ مشتمل ہو گی۔ اگر اس تخیلاتی آبادی کے بیس فی صد لوگ بھی آئن اسٹائن کا ذہن رکھتے ہیں تو پھر آبادی جتنی زیادہ ہو اتنا کم ہے کہ یہ ذہین لوگ بڑی آبادی کے ساتھ ابھرنے والے ہر مسئلے کا حل نکال لیں گے۔